پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنےو الے ایم این اے ذوالفقار علی اور ایم پی اے زر عالم خان نے سیکڑوں افراد کے ساتھ کھنڈر گرڈ اسٹیشن ??وشہرہ پر دھاوا بول دیا، عملے کو زدوکوب کیا اور زبردستی فیڈر آن کردیے۔
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی ( پیسکو) کے ذرائع کے مطاب?? ایم این اے ذوالفقار علی اور ایم پی اے زر عالم خان نے کھنڈر گرڈ اسٹیشن ??وشہرہ پر دھاوا بول دیا، ان کے ہمراہ 200 کے لگ بھگ مشتعل مظاہرین بھی تھے۔
پیسکو ذرائع کے مطاب?? ایم این اے اور ایم پی اے نے اسٹاف کو زدوکوب کیا اور زبردستی فیڈرز آن کیے اور لوڈمینجمنٹ کی صورت میں مظاہرین کی مدد سے گرڈ کا کنٹرول سنبھالنے کی دھمکیاں بھی دیں۔
پیسکو ذرائع کا کہنا ہے کہ رسالپور سب ڈویژن سے منسلک خیشیگی ٹاؤن فیڈر، خیشیگی ایکسپریس فیڈر، خیشیگی ٹیوب ویل فیڈر، بہرام کلے فیڈر اور پرانا بارہ بانڈا فیڈر کو زبردستی چالو کرایا گیا، جس کی وجہ سے بجلی کی ترسیل کا تناسب بگڑنے سے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی اور کئی علاقے گھنٹوں تک تاریکی میں ڈوبے رہے۔
پیسکو حکام کے مطاب?? ممبران اسمبلی کی جانب سے گرڈ اسٹیشن ??یں موجود عملے کو دھکمیاں بھی دی گئیں، چند روز قبل بھی پبی گرڈ اسٹیشن ??ر دھاوا بولنے پر ذوالفقار علی کے خلاف مقدمے کے اندراج کیلیے متعلقہ تھانے میں درخواست جمع کرائی جا چکی ہے، اور اب کھنڈر گرڈ اسٹیشن ??وشہرہ پر دھاوا بولنے پر بھی ممبران اسمبلی کے خلاف مراسلہ متعلقہ تھانے میں جمع کرایا جا رہا ہے۔